وزیراعظم سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات،کن امور پر تبادلہ خیال ہوا ؟تفصیل آ گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے درمیان ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔وزیراعظم کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیال رہے کہ 13 اپریل کو بھی وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی تھی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔
Post a Comment