Header Ads

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیری بھائیوں کے نام ایسا پیغام جاری کر دیا کہ مودی سرکار کو مرچیں لگ جائیں گی

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کنٹرول لائن پر بھارتی بمباری اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بھارت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے، آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، کشمیری اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں، پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا۔
مظفر آباد میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بھارت میں مسلمانوں پر تشدد، کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بمباری اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتا ہوں، کشمیری اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں، پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے اور رہے گا، اقوام متحدہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے، آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا آزاد کشمیر حکومت نے کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے اچھے اقدامات کیے، رمضان کے حوالے سے حکومت کی علما کے ساتھ مشاورت ہوئی، اس مشاورتی عمل میں آزاد کشمیر کی قیادت بھی شامل تھی، رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل مہینہ ہے، ایمان، اتحاد، تنظیم کے اصول پر عمل کر کے ہی عظیم قوم بنا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف شہروں میں لاک ڈان کی نوعیت مختلف ہے، کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ضروری ہے۔
قبل ازیں، صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی مظفرآباد پہنچے تو ہیلی پیڈ پر صدر ریاست سردار مسعود خان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے ان کا استقبال کیا، عارف علوی نے ایوان وزیر اعظم میں کرونا وائرس کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ میں شرکت کی۔
Kashmir News
Kashmir News

No comments