Header Ads

” ہم نے ٹھوس فیصلے نہ کیے تو امریکا اور یورپ جیساحال ہوگا،خدا نہ کرے وہ وقت آئے کہ ہمیں سڑکوں پر علاج کرنا پڑے“

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی نے کہا ہے کہ ہم نے ٹھوس فیصلے نہ کیے تو امریکا اور یورپ جیساحال ہوگا،خدا نہ کرے وہ وقت آئے کہ ہمیں سڑکوں پرعلاج کرنا پڑے۔ن کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون موثر ہونا چاہیے،کوئی ایسا اقدام نہ کیا جائے جس سے یہ آفت مزید بڑھ جائے، ایسے فیصلے نہیں کرنے چاہئیں جس سے پچھتانا پڑے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد ہزاروں سے بہت زیادہ ہے، ٹیسٹنگ کی صلاحیت بڑھے گی تو کورونا کیسز مزید سامنے آئیں گے، آئندہ دو سے چار ہفتے پاکستان کے لیے بہت اہم ہیں، خدارا ہمیں یورپ جیسی صورتحال کی طرف نہ لے جائیں، حکومت کو سعودی عرب اور ترکی جیسے اقدامات کرنے ہوں گے۔
پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی کا کہنا تھا کہ مساجد سے متعلق جو ایس او پیز بنائے گئے وہ قابل عمل نہیں، تراویح اور نماز مساجد میں نہیں ہونی چاہیے، نمازیوں کے درمیان 6،6 فٹ کا فاصلہ رکھنا قابل عمل نہیں، حکومت کو اپنی رِٹ قائم کرتے ہوئے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔
پاکستان کورونا

No comments