Header Ads

پاکستان جنوبی ایشیاءکے باقی تمام ممالک کو پیچھے چھوڑ گیا، پریشان پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے پھیلاﺅ سے پریشان پاکستانیوں کے لیے اس حوالے سے ایک خوشخبری آ گئی ہے کہ پاکستان کورونا وائرس کے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایشیاءمیں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ ویب سائٹ aa.com.tr کے مطابق پاکستان میں مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی اوسط ایشیائی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ ورلڈومیٹر کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق سارک ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 32ہزار 692سے تجاوز کر چکی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ کیس بھارت میں سامنے آئے ہیں۔ باقی زیادہ متاثر ہونے والے سارک ممالک میں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان شامل ہیں۔
بھارت میں اب تک کورونا وائرس کے 18ہزار 658، پاکستان میں 9ہزار 216، بنگلہ دیش میں 3ہزار 382اور افغانستان میں ایک ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں۔ پاکستان میں صحت مند ہونے والی مریضوں کی شرح 17.5فیصد ہے جو ان تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ دوسرے نمبر پر افغانستان میں صحت مند ہونے والے مریضوں کی شرح سب سے زیادہ 13فیصد ہے۔ بنگلہ دیش میں یہ شرح صرف 2.5فیصد ہے۔ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے میں بھارت سب سے آگے ہے جو اب تک 4لاکھ 1ہزار 86لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کر چکا ہے۔ دوسرے نمبر پر پاکستان اب تک 1لاکھ 11ہزار 806، تیسرے نمبر پر بنگلہ دیش 29ہزار 574، چوتھے نمبر پر نیپال29ہزار 567اور پانچویں نمبر پر بھوٹان 8ہزار 765ٹیسٹ کر چکا ہے۔
Corona Virus

No comments