کورونا کی تباہ کاریاں جاری، پاکستان میں کیسز 5230، دنیا میں مریضوں کی تعداد 18 لاکھ سے بڑھ گئی، ورلڈ بینک نے اگلا نشانہ پاکستان اور بھارت کو قرار دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں مریضوں کی تعداد 5230ہوچکی ہے جبکہ عالمی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 لاکھ سے بڑھ گئی ہے ۔ ورلڈ بینک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کا اگلا نشانہ پاکستان اور بھارت ہوں گے جبکہ بنگلہ دیش اور افغانستان میں بھی کورونا وبائی شکل اختیار کرسکتا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق اتوار کے روز پاکستان میں کورونا کے 192نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 5230ہوگئی ہے۔ پاکستان میں ایک دن میں کورونا نے5 زندگیاں نگلی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 91ہوگئی ہے۔ 37 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 1028مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں۔ اتوار کے روز پاکستان بھر میں 2805 لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 61 ہزار 801 ہوگئی ہے

Post a Comment